جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سینٹ میں جب لیگی سینیٹر کو چائے پیش کی گئی تو انہوں نے کس چیز کی فرمائش کر دی؟ ان کی فرمائش ملازم نے کیسے پوری کی؟

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( آن لائن )لیگی سینیٹر جاوید عباسی کی فاسٹ فوڈ کھانے کی خواہش سینٹ کے ملازم نے اپنے ذاتی خرچ سے پوری کردی ۔ گزشتہ روز سینٹ کی داخلی کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیر اورتیاری کے ساتھ آنے کے باوجود لیگی سینیٹر جاوید عباسی نے چائے اور سموسہ کھانے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد سینٹ اہلکار نے حکومتی پابند ی کے باوجود سینڈوچ کھانے کی خواہش پر بڑابھلا کہتے ہوئے پوری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس چےئرمین رحمان ملک کی زیر صدارت شروع ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر جاوید عباسی نے بلوچستان کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے۔ سوالات کے دوران سینٹ اہلکار کی جانب سے فاضل ممبر کو چائے پیش کی گئی ۔ جس پر انہوں نے چائے پینے سے انکار کرتے ہوئے شیڈول سے ہٹ کر فاسٹ فوڈ کھانا لانے کا آرڈر کیا۔ سینٹ اہلکار باہر جاتے ہی آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے سینٹر کو کھری کھری سنانا شروع کردیں۔ بعدازاں سینیٹر کے ذاتی سٹاف نے بھی پیسے دینے سے انکار کردیا ۔ سینٹ اہلکار سینیٹر کے اصرار کے باوجود کیفے ٹیریا سے اپنی ذاتی جیب سے فرمائش پوری کرنے پر مجبورہوگئے۔ آرڈر پورا ہوتے ہی مزکورہ بالا سینیٹر کے چہرے پر رونق آگئی ۔ انہوں نے سینئر اہلکار کا شکریہ اداکرنیکی زحمت نہیں کی۔ سینٹ اہلکار کمیٹی ممبر کے منہ کی طرف دیکھتے رہے۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار سونپتے ہی سرکاری شہ خرچیوں پر پابندی لگادی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کفائت شعاری کے فروغ کیلئے اپنے گھر سے اس کی بنیاد رکھی ۔ تمام غیر ملکی وفود کو چائے ، بسکٹ اور پانی پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ گویا کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کی گئی لیکن تاحال سرکاری اہلکار حکومتی فیصلوں کے سامنے

ماتحت کا رول ادا کرنے پر مجبور ہے۔ لیگی سینیٹر کی اس حرکت کا چےئرمین کمیٹی سمیت دیگر معزز ممبران نے بھی نہ صرف نوٹس لیا بلکہ اس پر قیاس آرائیاں جاری رہی ۔ آن لائن کے استفسار پر سینٹ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب تک لنچ باکس گھر سے نہیں لائے جانے کا حکم صادر نہیں فرمایا جاتا یہاں ایسے ہی چلے گا۔ کب تک ہم ان کی خواہشات کیلئے اپنے بچوں کے خوابوں پر پانی پھیرتے رہیں گے ۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…