ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ کی رہائی کے فیصلے پر احتجاج میں کن سیاستدانوںکے توڑ پھوڑ کرتے رہے؟ سنسنی خیز انکشافات، اب ہم کیا کرینگے؟وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے دوران کچھ سیاسی رہنمائوں کے کارکنوں نے جلائو گھیرائو کیا ہے ، حکومت تحقیقات کرا رہی ہے ، ہم ان میں سے کسی کو معاف نہیں کریں گے،جو رٹ کو چیلنج کرے گا اور قانون کو توڑے گا نئے پاکستان میں ان کے خلاف مثالی اقدامات کئے جائیں گے ،

چاہے وہ ان ایوانوں کا حصہ ہوں یا کابینہ کے ارکان ہوں ، قا نون توڑنے والوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، پاکستانیوں پر گولی اور ڈنڈا چلانا یہ ماضی کا وطیرہ ہو گا اس حکومت کا وطیرہ نہیں ہے۔جمعرات کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ تین دن میں ایک قطرہ خون کا نہیں گرا اور پرامن مذاکرات ہوئے جس پر انہوں نے معذرت بھی کی ، ہماری اپوزیشن سے میٹنگ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ طاقت کا استعمال نہ ہو ، تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر تھے شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستانیوں پر گولی اور ڈنڈا چلانا یہ ماضی کا وطیرہ ہو گا اس حکومت کا وطیرہ نہیں ہے، ہم ان سے بات کریں گے ان کے خدشات کو دور کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدر آمد کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے ، شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم نے تحریک لیبک والوں کو جلائو گھیرائو کرنے والوں کی فوٹیج دکھائی ، حکومت تحقیقات کرا رہی ہے کہ کچھ سیاسی ورکرز جو ایوانوں میں تو یہ کہتے تھے طاقت کا استعمال نہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ان سے مفاہمت سے بات کریں ان کے ورکرز نکلے اور جلائو گھیرائو کیا ہے ہم ان میں سے کسی کو معاف نہیں کریں گے اور قانون میں ہاتھ لینے والوں کو مثال بنائیں گے ، ہم نے فوٹیج تحریک لبیک کو دکھائی تو انہوں نیس ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، اس کے بعد اقدامات کئے گئے

تمام فوٹیجز اور ڈیٹا لیا جا چکا ہے ، گرفتاریاں ہو رہی ہیں لیگل فریم ورک کے تحت ہم آگے جا رہے ہیں کل بھی ہماری تحریک لبیک کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے ، ، انہوں نے کہا کہ قوانین توبنائے گئے لیکن عملدرآمد نہیں کیا گیا ،جو رٹ کو چیلنج کرے گا جو قانون کو توڑے گا نئے پاکستان میں ان کے خلاف مثالی اقدامات کئے جائیں گے ، چاہے وہ ان ایوانوں کا حصہ ہوں یا کابینہ کے ارکان ہوں ، قا نون توڑنے والوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…