ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے لاہور کو دبئی بنانے کا اعلان کردیا،دبئی اور یورپی ممالک کی طرح 30 سے 40 منزلہ عمارتیں تعمیر کی جائیں گی،حیرت انگیزانکشافات،تیاریاں شروع

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبائی دارالحکومت کو دبئی بنانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے لیے لاہور میں بھی دبئی اور یورپی ممالک کی طرح 30 سے 40 منزلہ عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے ایل ڈی اے کو لاہور کے لیے نیا ماسٹر پلان اور ڈاؤن ٹاؤن بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سینئیر صوبائی وزیر علیم خان نے

شہر کو ڈاؤن ٹاؤن بنانے کا فیصلہ کر لیا ہی جس کے تحت ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سنےئر وزیر علیم خان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دبئی اور دیگر یورپی ممالک کی طرح لاہور میں بھی ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔ علیم خان نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آئندہ چند سالوں میں ہم لاہور شہر کو کس مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں، شہر کا ڈاؤن ٹاؤن ایریا اور کمرشل ایریا کہاں ہوگا۔رہائشی علاقہ کون سا ہو گا ، زراعت کے لیے کون سا علاقہ مختص ہو گا، شہر میں انڈسٹریل زونز کہاں بنیں گے،رنگ روڈ کہاں آئے گی،ایکسپریس ویز کہاں سے نکلیں گی،یہ ساری چیزیں اب ہی ڈیزائن ہونی چاہئیں۔ عبد العلیم خان نے ایل ڈی اے سمیت متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ شہر کے بائی لاز کی تیاری کے لیے دبئی سمیت دیگر شہروں سے رہنمائی حاصل کریں اور کثیرالمنزلہ عمارات کی تعمیر کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ سامنے آئیں۔ اگر دس منزلہ عمارت بن سکتی ہے تو چالیس یا پچاس منزلہ کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لاہور شہر کو عالمی معیار کے مطابق لانا ہو گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبہ بندی میں اچھی شہرت کے حامل اداروں کے انجینئیرز کی مدد حاصل کی جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…