پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

رانا مشہود اور حمزہ شہباز دونوں پولٹری کے ناجائز کاروبار کی وجہ سے ’’ککڑی مافیا ‘‘کے طور پر جانے جاتے ہیں اور۔۔۔!، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پھر’’آگ ‘‘لگادی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ککڑی مافیا کو زیب نہیں دیتا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک دوست پالیسز اور بیرون ملک دوروں پر تنقید کرے،آل شریف کا یہ پرانا وطیرہ ہے جب تک حکومت میں رہتے ہیں قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگاتے ہیں مگر جب احتساب کا سامنا کرناپڑ جائے تو ساتھ ہی جمہوریت کو خطرہ ہے کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے رانا مشہود کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر رانا مشہود نے پولٹری انڈسٹری پر قبضہ کر رکھاہے، انکی ککڑی مافیا کے طور پر شہرت سے ملک کا بچہ

بچہ واقف ہے، ایسے بدنام زمانہ افراد کو ملک کے وزیر اعظم کے اوپر دشنام طرازی زیب نہیں دیتی۔ آل شریف اور ان کے کرپٹ حواری اب عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ شفاف احتساب ہوتا دیکھ کے ان کا اس طرح بد حواس ہونا سب کوسمجھ آتا ہے۔ رانا مشہود نے حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر دس سال تک کس طرح ملک کو لوٹا سب جانتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو شرم آنی چائیے عوام کی حمایت کی بات کرتے ہیں۔ یہ جان لیں کہ ملک کے منتخب وزیر اعظم پر اس طرح الزام تراشیوں سے اب جان نیہں چھوٹنے والی۔ بے لاگ اور بے باک احتساب کا سامنا ہر صورت کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…