اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں تیل کی روزانہ طلب تقریباً 5لاکھ37ہزار بیرل ہے ،اس میں سے صرف 15فیصد طلب ملکی خام تیل سے پوری کی جاتی ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں خواتین سے زیادتی واجتماعی زیادتی کے 14ہزارتین مقدمات درج ہوئے، مذکورہ عرصے کے دوران ملک میں کاروکاری کے نام پر 1548خواتین کو قتل کیا گیا، 2017اوررواں سال 16اکتوبر تک بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈریز پر 4225مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی،

ملک میں تیل کی روزانہ طلب تقریباً 5لاکھ37ہزار بیرل ہے جس میں سے صرف 15فیصد طلب ملکی خام تیل سے پوری کی جاتی ہے جبکہ 85فیصد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018میں خامیوں کا جائزہ لینے کا کام شروع کردیا ہے اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی جائیں گی جس کی حتمی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی، رواں سال9ماہ کے دوران موٹروے پولیس نے 3ارب 4 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے کئے۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب وفاقی وزراء پرویز خٹک ،شیریں مزاری،مراد سعید ،غلام سرور خان اور فروغ نسیم نے دئیے۔رکن شاہدہ رحمانی کے سوال کے جواب میں وزارت انسانی حقوق نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوآگاہ کیا کہ جنوری 2014سے جون2018تک ملک میں کاروکاری کے نام پر 1548خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں خواتین ولڑکیوں سے زیادتی واجتماعی زیادتی کے 14ہزارتین مقدمات درج ہوئے ،اسی طرح گزشتہ ساڑھے چارسال میں ملک بھر میں خواتین پر تشدد ،کاروکاری، ونی ، زیادتی واجتماعی زیادتی اور دیگر وحیانہ جرائم کے 21ہزار12واقعات رپورٹ ہوئے ۔ رکن عصمت اللہ کے سوال کے جواب میں وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ مالی سال 2017-18کے دوران بلوچستان سے قدرتی گیس کی پیداوار ملک کی کل پیداوار کا 21.28فیصد رہی۔

رکن شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے کہا کہ 2008سے اب تک حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سڑکوں کی تعمیر کے 59پراجیکٹس پر کام کیا گیا جن کی لمبائی 2238 کلومیٹر ہے جبکہ اسی عرصہ کے دوران غیر ملکی رقوم سے 15منصوبے مکمل کئے گئے جن کی لمبائی 1473کلومیٹر ہے ۔ رکن برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان کو آگاہ کیا کہ

2017اوررواں سال 16اکتوبر تک بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈریز پر 4225مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔رکن برجیس طاہر کے سوال کے جواب میں وزارت پیٹرولیم نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ اس وقت ملک میں تیل کی روزانہ طلب تقریباً 5لاکھ37ہزار بیرر ہے جس میں سے صرف 15فیصد طلب ملکی خام تیل سے پوری کی جاتی ہے جبکہ 85فیصد پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں ۔

رکن شاہدہ اختر خان کے سوال کے جواب میں وزارت پیٹرولیم نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک بھر میں کان کنی حادثات میں 432مزدور جاں بحق ہوئے ۔رکن سعد وسیم کے سوال کے جواب میں وزارت پارلیمانی امور نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوآگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018میں خامیوں کا جائزہ لینے کا کام شروع کردیا ہے اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز لی جائیں گی جس کی حتمی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی ۔ رکن عرفان علی لغاری کے سوال کے جواب میں وزارت مواصلات نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کوآگاہ کیا کہ رواں سال ستمبرتک قومی شاہراہوں پر موٹروے پولیس کی جانب سے خلاف ورزیوں پر تین ارب چار کروڑ چھ لاکھ اٹھارہ ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا جو وصول کر لیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…