کراچی(آن لائن)کراچی میں بھتہ مافیا گروپ کے بعد اغواء کار گروپ بھی سامنے آ گیا کاروباری شخصیات کو اغواء کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ،حیرت انگیز طور پر اغواء کے تمام واقعات میں بلیک رنگ کا ویگو ڈالا استعمال ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ۔تھانہ کلفٹن میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر 292میں مدعی سید عامر شہزاد نے پولیس کے بتایا کہ وہ اپنے منیجر محمد بشیر کے ساتھ جا رہا تھا کہ
اسے چوک پر 7سے8افراد جو دو گاڑیوں ویگو اور ویٹز پر تھے نے روکا اور ان کی تلاشی لینے کے بعد ان کی گاڑی کی چابی نکال کر دو پھینک دی اور اس کے منیجر محمد بشیر کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے ہیں دوسرے واقعہ میں بھی جو کراچی گلستان جوہر میں پیش آیا ہے پر بھی ایک کالے رنگ کا ویگو ڈالا ہی استعمال ہوا ہے جہاں پر بھی کاروباری شخصیت عبد الجبار کو اغواء کیا گیا ہے ۔ندیم احمد کان کی جانب سے تھانہ گلستان جوہر کو دی گئی درخواست کے مطابق وہ عبدالجبار کے ساتھ ایف آئی آے آفس ے منور چورنگی کی طرف جا رہے تھے کہ پیچھے سے کالے رنگ کا ویگو ڈالا آیا جس میں 4سے5مسلح افراد بیٹھے تھے نے انہیں روکا اور اس کے ساتھی عبدالجبار کو زبردستی اغواء کر کے ساتھ لے گئے ہیں کراچی پولیس نے دو نوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم تا حال پولیس دونوں مغوی شہریوں کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے ۔ کراچی میں بھتہ مافیا گروپ کے بعد اغواء کار گروپ بھی سامنے آ گیا کاروباری شخصیات کو اغواء کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ،حیرت انگیز طور پر اغواء کے تمام واقعات میں بلیک رنگ کا ویگو ڈالا استعمال ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ۔تھانہ کلفٹن میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر 292میں مدعی سید عامر شہزاد نے پولیس کے بتایا کہ وہ اپنے منیجر محمد بشیر کے ساتھ جا رہا تھا کہ اسے چوک پر 7سے8افراد نے روکا کراچی پولیس نے دو نوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ہیں