لاہور (نیوز ڈیسک) ایک دس سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا درندہ صفت نوجوان عوام کے ہاتھ لگ گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لوگوں نے اس اوباش نوجوان کی خوب دھلائی کی اس کے بعد اسے تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا، فیروز والہ ملک پارک کا رہائشی یہ اوباش نوجوان اصغر دس سالہ مہوش کو ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ دریائے راوی کے درمیان بارہ دری میں لے گیا، جہاں پر اس نے
دس سالہ بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی لیکن بچی نے شور مچا دیا، بچی کا شور سن کر بارہ دری کے اندر کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں نے اسے پکڑ لیا، اس موقع پر اس درندہ صفت نے بتایا کہ یہ میری بہن ہے لیکن بچی نے کہا کہ انکل مجھے چیز اور کھلونے لے کر دینے کے لیے یہاں لائے ہیں تو ان لڑکوں نے اس اوباش نوجوان کی خوب درگت بنائی اور پولیس کو اطلاع کر دی، بعد ازاں پولیس اصغر کو گرفتار کرکے لے گئی۔