بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

آصف زرداری کی شامت۔۔۔۔ماڈل گرل ایان علی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ خیز انکشاف کردیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ایان علی کو 14مارچ 2015ء کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا اور ان کے پاس سے پانچ لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے تھے۔ماڈل کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی جبکہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا گیا تاہم ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کے بعد وہ بیرون ملک روانہ ہوگئیں

اور کئی مقدمے کی کئی سماعتیں بھی ہوئیں جن میں وہ غیر حاضر رہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی کا کہنا ہے تھا کہ وہ آخری میڈیکل معائنے کے بعد جلد وطن واپس آجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر بغیر ثبوتوں کے منی لانڈرنگ سمیت سنگین الزامات لگائے گئے تھے، میں نے پاکستان اور اس کی عوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ہے۔ایان علی نے کہا کہ میرے ساتھ ایئرپورٹ پر ویڈیو میں جو دو لوگ تھے انہیں کیوں نہیں پکڑا گیا؟ دونوں شخصیات کو نہ گرفتار کیا گیا ٗنہ مقدمہ بنا اور نہ ہی انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں وہ وکلاء کی ٹیم تبدیل کرچکی ہیں ٗخرابی صحت اور ذہنی کیفیت کے سبب مقدمات کی پیروی نہیں کر سکی تھیں اس دوران ذہنی دباؤ کی وجہ سے معمولی دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ ماڈل ایان علی کا کہنا تھا کہ لوگ جو باتیں کرتے رہے ہیں ان تمام باتوں کا جلد جواب دوں گی اور میرے جوابات سب کو چپ کرا دیں گے۔ایان علی نے کہا کہ میں اپنے صحت کے مسائل اور دماغی حالت کے باعث میں مقدمات کی پیروی صحیح نہیں کر سکی ، میں نے وکلاء کو تبدیل کر دیا ہے ،میں اس کے علاوہ دیگر مقدمات میں بھی وکلاء کی ٹیم تبدیل کر رہی ہوں اور اب میں اپنے تمام مقدمات کا نیا آغاز کروں گی۔ایان علی کا کہناتھا کہ مجھے پر ثبوتوں کے بغیر منی لانڈرنگ جیسے سنگین ترین الزامات عائد کیے گئے،ایئر پورٹ کی اس ویڈیو میں جس وقت مجھے گرفتار کیا گیا تھا ، وہاں پر میرے ساتھ اسلام آباد ایئر پورٹ کے راول لاونج میں سابق صدر کے پرسنل اسسٹنٹ مشتاق احمد اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی موجود تھے۔انہیں کیوں نہیں گرفتار کیا گیا ؟ ان کے نام مقدمے میں کیوں نہیں ہیں ؟ ان سے کسی قسم کی کوئی تفتیش نہیں کی گئی؟ جبکہ ان کو حراست میں بھی نہیں لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…