پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

آسیہ بی بی کی رہائی،کشیدہ حالات کے باعث پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اہم منصوبہ ملتوی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) پاکستان اور چین کے درمیان بس سروس کا باقاعدہ آغاز 3 نومبر سے ہونا تھا تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اسے مؤخر کردیا گیا ہے۔لاہور سے چین کے شہر کاشغر تک نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لمیٹڈ (این ایس ٹی ایس) کی بسیں چلیں گی جس میں مسافروں کو آرام دہ اور لگڑری سفر کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نجی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کا باقاعدہ آغاز 3 نومبر کو کیا جانا تھا جس کے لیے بکنگ بھی ہوچکی تھی تاہم کشیدہ صورتحال کے باعث اب پہلی بس لاہور سے کاشغر کے لیے 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔لاہور سے ہفتے میں چار روز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کو بس کاشغر کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کاشغر سے لاہور کے لیے بس منگل، بدھ، جمعرات اور جمعے کے روز روانہ ہوگی۔لاہور سے کاشغر تک یکطرفہ کرایہ 13 ہزار روپے جبکہ لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور دو طرفہ کرایہ 23 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور سے کاشغر کا سفر تقریباً 36 گھنٹے میں طے ہوگا اور دو روز کے اس سفر کے دوران بس 9 مقامات پر قیام کرے گی۔لاہور سے رات 12 بجے روانہ ہونے والی بس کا پہلا اسٹاپ صبح 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا جہاں سے مسافروں کو اٹھایا جائے گا جس کے بعد دوسرا اسٹاپ صبح 7 بجے مانسہرہ میں ہوگا جہاں ناشتہ کیا جائے گا۔مسافر بس کا تیسرا اسٹاپ بیشام میں ہوگا جہاں دوپہر ایک بجے مسافر کھانا کھائیں گے، شام 4 بجے چلاس میں چائے کے لیے اسٹاپ ہوگا جس کے بعد رات 8 بجے گلگت میں پانچواں اسٹاپ کیا جائے گیا جہاں مسافر کھانا کھائیں گے۔سفر کے دوسرے روز صبح دو بجے پاکستانی حدود میں سوست کے مقام پر اسٹاپ کیا جائے گا جہاں مسافروں کو کسٹم اور امیگریشن کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔بس کا ساتواں اسٹاپ پاکستان اور چین کی سرحد خنجراب پاس پر دوپہر 12 بجے ہوگا

جہاں مسافروں کی چیکنگ کی جائے گی جس کے بعد ساڑھے 12 بجے چین کی حدود میں گاڑی رکے گی اور مسافروں کی دوبارہ چیکنگ ہوگی اور بس دوپہر تین بجے آخری اسٹاپ کاشغر پہنچے گی۔اسی طرح کاشغر سے لاہور آنے والی بس چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز رات 7 بجے لاہور پہنچے گی۔لاہور سے کاشغر یا کاشغر سے لاہور آنے والے مسافروں کو اپنی سفری دستاویزات خود پوری کرنا ہوں گی جس میں ویزا بھی شامل ہے جب کہ مسافروں کو اپنا اصلی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ٹکٹ ساتھ رکھنا لازم ہوگا۔مسافروں کو سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ 20 کلو وزن تک کا سامان ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی، اس سے زائد وزن ہونے کی صورت میں اضافی چارج کیا جائے گا۔لاہور سے کاشغر جانے والے مسافروں کو سفر سے ایک ہفتے قبل سیٹ ریزرو کروانا ہوگی اور سفر کے دوران مسافروں کو انشورنس جیسی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…