پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

قوم آج رات اچھی خبر سنے گی، شہر یار آفریدی نے عوام کو خوشخبری سنا دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام ادارے رابطے میں ہیں، دانش مندی سے راستے کھلوائیں گے، شہر یار آفریدی نے کہا کہ امید ہے آج رات کو قوم اچھی خبر سنے گی،

مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور مذاکرات کے مختلف دور چل رہے ہیں۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، جو لوگ اداروں کے خلاف زہر اگلے رہے ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر مملکت نے بتایا کہ مذاکرات کل سے ہو رہے ہیں، دو تین چیزیں سامنے آئی ہیں، عدالتیں اور ملک کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران میں لیڈر کبھی چھپتا نہیں سامنے آتا ہے، ریاست کی ذمہ داری تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کا تحفظ ہے، انہوں نے کہا کہ تمام معاملات وزیراعظم اور بنائی گئی کمیٹی سے ڈسکس ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کچھ لوگ گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ قوم یقین رکھے کہ ملک کے معاملات مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔ دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیاہے کہ امید ہے مظاہرے فوری ختم ہوجائیں گے، دھرنے ختم کرانے کیلئے حکومت علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر سے رابطے میں ہیں، مزاکرات کے 5سے زائد سے دور ہوچکے ہیں ، حکومت معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کررہی ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سخت کرب کا شکار ہیں۔ وزیر مذہبی امور اور وفاقی حکومت نے معاملات کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے۔ دھرنے ختم کرانے کیلئے علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر سے مسلسل رابطے میں تھے۔ چیزیں کافی حد تک کنٹرول ہوگئی ہیں امید ہے کہ دھرنے جلد ختم ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…