جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

74 خطرناک دہشت گردوں کو رہائی دے دی گئی، وزارت دفاع نے ان دہشت گردوں کی رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت دفاع نے سزائے موت اور عمر قید کے 74 دہشت گردوں کو رہا کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کردیا ٗسپریم کورٹ جمعہ کو درخواست کی سماعت کریگی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت دفاع نے دہشت گردوں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جس میں موقف اپنایا گیا کہ رہا کیے گئے مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے اور ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورٹ

نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔اپیل میں کہا گہا کہ عدالت عظمیٰ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر فوجی عدالتوں کے فیصلے بحال کرے کیوں کہ رہا کردہ افراد مجرم ہیں۔سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے اسے جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر 74 دہشت گردوں کو بری کرنے کا حکم سنایا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…