منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھاتے ہی جسٹس انوار الحق نے ایسا اعلان کردیا کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر سمیت ہر کوئی حیران رہ گیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی)جسٹس انوار الحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھالیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا اور کہا کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق نے لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نومنتخب چیف جسٹس سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان، صوبائی وزرا، پاکستان بار کونسل، لاہور بار ایسو سی ایشن کے عہدیداروں، سول و عسکری افسران سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائر ہوگئے۔ جسٹس یاور علی کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹس ریفرنس میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…