پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

افتخار چوہدری نے پاکستان کو کیسے 70کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا ایڈن سوسائٹی سکینڈل کے بعدفواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس پر ایک اور سنگین الزام عائد کر دیا، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تیمور تالپور کو طلب کرے اورسینیٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹ خریدنے کی تحقیقات کرے، سینیٹ میں الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کیا جانا چاہیے،پیپلز پارٹی نے سیاستدانوں کا مذاق بنا کر رکھ دیا، ڈاکوئوںکے احتساب کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن کو لگتا کہ ان کی طرف اشارہ کر رہے ہیں،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری

کے فیصلوں سے ملک کو 70کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھا۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکوئوں کے احتساب کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کر جاتی ہے۔ ہم ڈاکوئوںکے احتساب کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن کو لگتا کہ ان کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔سندھ اسمبلی میں تیمور تالپور نے اہم انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ خریدے۔ ایسے لوگوں نے سیاستدانوں کو بدنام کر دیا ہے اور عوام سیاستدانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا سینیٹ میں الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کیا جانا چاہیے۔ عمران خان کی تجویز پر عمل کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے ہمارے پاس۔حکومت اور اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے طریقے کار کی تبدیلی پر متفق ہو۔ انہوں نے کہا کہ تیمور تالپور کے انکشافات کے بعد بھی الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ پاکستان کے ہر ادارے کا اپنا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن کو تیمور تالپور کے انکشاف کا نوٹس لینا چاہیے اور اس پر کاروائی کرنی چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف نے ووٹا بیچنے پر پارٹی کے20لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ گزشتہ حکومتوں نے پی آئی اے، ریلویز، پی ٹی وی اور دیگر اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔سیاسی بھرتیوں سے الیکشن تو جاتے سکتے ہیں لیکن ادارے تباہ ہوجاتے ہیں ۔ایڈن ہاسنگ سوسائٹی

کرپشن کیس کا مقدمہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے سے چل رہا ہے اور نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا تھا۔ ایڈ ن ہاسنگ والے لوگں کے اربوں واپس کر دیں ۔ افتخار چوہدری کے فیصلوں سے ملک کو 70کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا اور ملک کی بدنامی ہوئی۔ ان سے یہ پیسے وصول کرنے چاہییں۔ پی ٹی آئی کی حکومت احتساب کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئی تھی اور کسی صورت احتساب کے عمل کو نہیں روکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…