اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہاہے کہ ایڈن ہاﺅسنگ فراڈ کیس بہت پرانا ہے جب افتخار چودھری کی بیٹی کی شادی ہوئی تو اس وقت بھی یہ کیس ان کے ہونے والے داماد کے خلاف چل رہا تھا،سب جانتے ہیں افتخار چودھری اور مسلم لیگ ن کا تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایڈن ہاﺅسنگ فراڈ کا کیس بہت پرانا ہے،اس میں لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا گیا۔ جب وزیر اعظم عمران خان
لاہور آئے تو متاثرین نے مال روڈ پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب افتخار چودھری کی بیٹی کی شادی ہوئی تو اس وقت بھی یہ کیس ان کے ہونیوالے داماد کے خلاف چل رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایڈن فراڈ کیس خصوصی کیس ہے اور اس پر نیب نے کارروائی کرنے کا کہاہے۔واضح رہے کہ کل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ اعلان کیا تھا کہ ایڈن ہائوسنگ فراڈ کیس میں افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔