پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

دوتین ہفتے ٹھہرجائیں ، آصف زرداری کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ دوتین ہفتے ٹھہرجائیں ، جب آصف زرداری کے مزید اکاؤنٹس کا انکشاف ہوگا تو بلاول بھٹو زرداری کوحکومت پر تنقید کرنے کا مزید موقع ملے گا ، پیپلزپارٹی والے چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے سپریم کورٹ کی بجائے ان کے ساتھ کھڑی ہو۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ احتساب نہ ہواور آصف زرداری کے اکاؤنٹس نہ کھولے جائیں، آصف زرداری اور نواز شریف کا ایک ہی مسئلہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو نہ چھیڑا جائے ، اگر آپ ان کو نہیں چھیڑتے تو حکومت بھی ٹھیک ہے اور جمہوریت بھی اور اگر ان کو چھیڑا جائے گا تو حکومت بھی نا اہل ہے اور جمہوریت بھی خطرے میں پڑ جائے گی دوتین ہفتے ٹھہر جائیں جب آصف زرداری کے مزید اکاؤنٹس کا انکشاف ہوگا تو بلاول کو حکومت پر تنقید کرنے کا مزید موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ سپریم کورٹ جو تحقیقات کررہی ہے وہ روکی جائیں اور ایف آئی اے سپریم کورٹ کی بجائے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ غداریوں کے مقدمے نہیں ہونے چاہئیں ، پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کا سربراہ شہباز شریف کے بننے کی صورت میں ہمیں بہت سے تحفظات ہیں، حکومت کے پراجیکٹس کا اگر اپوزیشن آڈٹ کرے تو انصاف کی بات ہے لیکن اب اگر نوازشریف کے پراجیکٹس کا آڈٹ شہبازشریف کریں گے تو یہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہو گا ۔ اس پر بات ہورہی ہے ، ایک طریقہ کار ہونا چاہئے جس پر انصاف کے کم از کم تقاضے پورے ہوسکیں، ہر واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…