جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے،حکومت کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،ایسی حقیقت سامنے آگئی کہ ہر کوئی حیران و پریشان ہوگیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ ڈی آئی خان تا ژوب ، ژوب تا کوئٹہ اور خضدار کوئٹہ چمن شاہراہ پرتعمیراتی کام تاحال شروع نہیں کئے جا سکے جبکہ مشرقی روٹ کی پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے کے 5میں سے3 سیکشن پر تعمیراتی کام مکمل ، ملتان سکھر موٹروے کی تکمیل آئندہ سال متوقع ہے ۔

مشرقی روٹ کا حید ر آباد سے کراچی موٹروے پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو ترجیحات میں شامل کرنے کے دعوؤں کے باوجود سی پیک کے مغربی روٹ کے اہم حصوں پر تاحال کام شروع نہیں کیا جا سکا بلکہ مغربی روٹ کی یہ اہم شاہراہیں یا فزیبلٹی سٹیج یا کنسلٹنسی کی سٹیج پر ہیں۔ دوسری جانب مشرقی روٹ کا ایک بڑا حصہ مکمل کیا جا چکا ہے ۔ سی پیک کے مغربی روٹ کی شاہراہوں میں سے 210کلومیٹر ڈی آئی خان (یارک)ژوب موٹر وے کا اب تک صرف پی سی ون مکمل کیا جا سکا ہے اور اس شاہراہ کا فریم ورک ایگری منٹ چائنیز سائیڈ کو بھیجا جا سکا ہے جبکہ اس شاہراہ کو 2018تک مکمل کرنے کا منصوبہ تھا ۔ اسی طرح 331کلومیٹر ژو ب کوئٹہ شاہراہ بھی سی پیک کے مغربی روٹ کا حصہ ہے تاہم یہ شاہراہ بھی تاحال کنسلٹنسی اور ڈیزائن کی سٹیج پر ہے اور اس شاہراہ کی تاحال لینڈ ایکوزیشن بھی مکمل نہیں کی جا سکی ۔ڈی آئی خان تاژو ب اور ژو ب تاکوئٹہ شاہراہ کو حکومت کی جانب سے توسیع د ی جانی ہے اور پہلے سے موجود سڑکوں کو ڈیول کیرج وے بنانا ہے تاکہ بڑی ٹریفک باآسانی یہاں سے گزر سکے لیکن اس پر تاحال کام شروع نہیں کیا جا سکا ۔ اسی طرح 431کلومیٹر خضدار کوئٹہ چمن سیکشن کا بھی تاحال ڈیزائن اور فزیبلٹی سٹڈی مکمل نہیں کرائی جا سکی ۔

دوسری جانب سی پیک کے مشرقی روٹ کی شاہراہوں میں بڑی تعداد میں مکمل ہو چکی جبکہ بعض شاہراہوں کے چند سیکشن پر کام باقی رہتاہے ، سی پیک کے تحت پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے کے 5 میں سے3 سیکشن پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد ، فیصل آباد تا گوجرہ کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ گوجرہ سے شور کوٹ اورشورکوٹ سے خانیوال تک تعمیراتی کام جا ری ہے۔اسی طرح ملتان سکھر موٹر وے پر بھی کام جا ری ہے جس پر کام اگلے سال مکمل کیا جا ئے گا ۔

سکھر سے حید ر آباد 300کلومیٹر موٹروے بی او ٹی پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ منصوبہ 2021تک مکمل ہو گا جبکہ حید ر آباد سے کراچی موٹر وے مکمل کی جا چکی ہے ۔اس طرح سی پیک کے مشرقی روٹ کے بڑے حصے کو مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ مغربی روٹ کے مختلف سیکشن تاحال کنسلٹنسی ، ڈیزائن اور فزیبلٹی کی اسٹیج پر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…