اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

جنگ کرنا ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں! پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ترین ردعمل، دشمن کو للکاردیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنگ کرنا ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں! پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ترین ردعمل، دشمن کو للکاردیا، دھماکہ خیز اعلان، تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کوانتباہ کیا ہے کہ پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ سے متعلق بیان نامناسب ہے انہوں نے انتباہ کیا کہ بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود ہی نقصان اٹھانا پڑے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے ،ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں لیکن بھرپور جواب دیں گے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدیدردعمل کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیااورپاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن بھارتی فوج کوچاہیے کہ اپنے اندرونی معاملات کوہمارے کندھوں پررکھ کرنہ چلائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آزادی کی تحریکوں روک نہیں سکتا اس لئے اس قسم کے بیانات دیئے جارہے ہیں،بھارتی فوج پرکرپشن کے چارجز ہیں اوربھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے ان واقعات سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیاجائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، بھارتی جنرل نے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…