اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدرکی طبیعت ناسازہو گئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن(ر)صفدرکے علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرزسے رجوع کرلیاگیااور انہیں معدے میں تکلیف کی شکایت ہے ۔
جبکہ طبیعت ناساز ہونے پر کیپٹن(ر)صفدرکو ہسپتال بھی منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی اسلام آبادہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کی سزائیں معطل کر کے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور تینوں اوقت وقت جاتی عمرہ میں موجود ہیں۔