اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوازشریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کیلئے بات کرے ، کسی بھی ملک نے ان کی رہائی کیلئے نہیں کہا ۔صحافیوں کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا جواب ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ نوازشریف جیل میں رہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس لایاجائے ، وزیراعظم کے خصوصی مشیر شہزاد ارباب کو ٹاسک دیا گیاہے کہ نوازشریف
سمیت جس کی بیرون ملک غیر قانونی جائیدادیں ہیں انہیں پاکستان واپس لایا جائے،۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شریف خاندان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں، نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے، جو لوگ ڈیل کی باتیں کررہے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں کہ سعودی عرب اور نوازشریف کہاں کھڑے ہیں؟واضح رہے کہ وزیر اعظم آج ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچے ہیں۔