جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

حکومت آج منی بجٹ پیش کریگی تمام اشیا پر سپرٹیکس، ترقیاتی بجٹ میں 450ارب کی کمی ، انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 4لاکھ سے بڑھا کر کتنے لاکھ روپے کی جانیوالی ہے؟جانئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت آج قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کریگی، 158ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان، وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت آج قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس بل کی منظوری دی گئی۔

منی بجٹ میں 158ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بل میں بجٹ خسارہ 6 اعشاریہ 6 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ منی بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے حجم میں 450 ارب روپے کی کمی کی جائے گی۔ مجموعی طور پر 608 ارب روپے کے اخراجات کم کئے جانے یا مزید وسائل دستیاب کیے جانے کی تجویز ہے۔ایک فیصد کی شرح سے تمام اشیاء پر سپر ٹیکس اور ایک فی صد کی شرح سے ہی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ٹیکس سے استثنیٰ کی حد 12 لاکھ روپے سالانہ سے کم کر کے 8 لاکھ کرنے کی تجویز ہے جبکہ مختلف آمدن رکھنے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح میں ردو بدل بھی کیا جائے گا۔انکم ٹیکس کی مد میں تنخواہ دار طبقے کو دی گئی 75 ارب کی چھوٹ واپس لی جائے گی۔ انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 4لاکھ سے بڑھا کر 6لاکھ روپے کرنے، مجموعی طور پر 608 ارب روپے کے اخراجات کم کئے جانے یا مزید وسائل دستیاب کیے جانے کی تجویز ہے۔ایک فیصد کی شرح سے تمام اشیاء پر سپر ٹیکس اور ایک فی صد کی شرح سے ہی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ٹیکس سے استثنیٰ کی حد 12 لاکھ روپے سالانہ سے کم کر کے 8 لاکھ کرنے کی تجویز ہے جبکہ مختلف آمدن رکھنے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح میں ردو بدل بھی کیا جائے گا۔انکم ٹیکس کی مد میں تنخواہ دار طبقے کو دی گئی 75 ارب کی چھوٹ واپس لی جائے گی۔دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلیے بڑی رقم مختص کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…