جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا،ایک سال میں کتنے ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کی؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی برآمدات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ اہم حصہ دار بن گیا ۔ پاکستان نے آئی ٹی ایکسپورٹ میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر کی حد عبور کر لی ہے ۔اسٹیٹ بنک کے مطابق 30 جون کوختم ہونے والی مالی سال میں پاکستان سے آئی ٹی ایکسپورٹ1ارب6کروڑ ڈالر رہی ۔مالی سال 17-2016 میں یہ برآمدات 93 کروڑ ڈالر، سال 16-2015 میں 78 کروڑڈالر، 15-2014 میں 82 کروڑڈالر جبکہ 14-2013 میں ایکسپورٹ 81 کروڑ ڈالر تھی۔کال سینٹر، ٹیلی کمیونی کیشن سروسز، ہاڈوئیر، سافٹ وئیر

کنسلٹنسی اور نیوز ایجنسی سروسز، انفارمیشن سروسز نے برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادار کیا۔حکومت 2020 تک آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ 2025تک آئی ٹی برآمدات پر ٹیکس کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔آئی ٹی کے اسپشل زونز اور آئی ٹی پارکس کی تعمیر بھی برآمدات بڑھانے کی ایک حکومتی کوشش ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں طلب بڑھتی جارہی ہے۔اگر حکومت ساتھ دے تو یہ برآمدات 2 ارب ڈالر سالانہ تک لائی جاسکتی ہیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…