پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ہم بھارت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے بھارت کو کیا کرنا پڑے گا؟ وزیراعظم عمران خان نے شرط عائد کردی

datetime 15  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(یوپی آئی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی مزمت کی ہے اور اسی طرح دفعہ 35-A کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی بھی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو ختم کیا جائے۔مظفر آباد سے میرپور سی پیک کے منصوبوں کی منظوری،

میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کی بھی اصولی منظوری دے دی۔اس موقع پراور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں تیزکرنے اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اسی طرح عمران خان نے آزاد کشمیر میں بھی احتساب کو تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا بھی کہا۔اگرچہ آزاد کشمیر کااپنا آئین ضرور ہے ہم ایک ملک ہیں جسطرح پاکستان میں کرپشن کے خلاف احتساب ہو رہا ہے اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی احتساب ہونا چاہیے۔اس موقع پر انھوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کشمیر نچلی سطح تک منظم کریں اور آزاد کشمیر میں بھی باکردار اور اچھے لوگوں کو آگے لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آج یہاں وزیر اعظم سیکریٹیریٹ میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پون گھنٹہ کی تفصیلی ملاقات میں فیصلے، احکامات اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نیا پاکستان بن رہا ہے اچھے لوگ آگے آرہے ہیں اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی آپ اچھے لوگ آگے لائیں میں ہر طرح سے آپکی اسپورٹ کرونگا۔تاکہ آزاد کشمیر ایک مثالی خطہ بنے سکے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان سے آزاد کشمیر میں ٹورازم اوردیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اسی طرح وزیر امور کشمیر اور چئیرمین کشمیر کمیٹی کے تقرر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…