جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ہم آپ کا یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔۔ دنیا کے طاقتور اور ویٹو پاور کے حامل ملک کے صدر کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون ، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرتے ہوئے ایسی آفر کر دی کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ٓآج فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات

اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیالکیا۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اس موقع پر فرانسیسی صدر نے توانائی اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔یاد رہے کہ حال ہی میں میڈیا پر خبریں سرگرم تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے مصروفیات کے باعث فرانسیسی صدر کا فون سننے سے معذرت کرلی تھی تاہم دفتر خارجہ نے اس کی تردید کی۔عام طور پر دو سربراہانِ مملکت کے درمیان فون پر بات کرنے کا وقت پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے اور ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ کسی حکمران کو دوسرے ملک کے حکمران کی جانب سے غیر متوقع طور پر کال موصول ہو۔ سربراہان مملکت کے درمیان فون کال سے قبل اس ملک کے سفارت خانے کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے جس کے سربراہ گفتگو کرنے کے خواہشمند ہوں، جس میں فون پر ہونے والی بات چیت کے ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے، جس کے بعد اگر دوسرے حکمران کی جانب سے رضامندی کا اظہار کیا جائے تو سفارتی پروٹوکول کے مطابق کال کا وقت طے کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی فرانسیسی صدر سے ٹیلیفون پر بات نہ کرنے کی خبر پاکستانی میڈیا پر نمایاں طور پر شائع ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…