پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

’’ٹرینوں میں وائی فائی، 24 گھنٹے پنکھے اور لائٹس ‘‘ بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا،شیخ رشید کے اعلان نے ریلوے ملازمین کے چھکے چھڑا دئیے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(سی پی پی) وزیر ریلوے شیخ رشید نے 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کے 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریلوے کا جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں وائی فائی ہوگا، 24 گھنٹے پنکھے اور لائٹس ہوں گی، خزانہ خالی ہے تاہم دستیاب وسائل سے ہی کام لیں گے اور کوشش ہوگی کرایہ بڑھانے کے بجائے سستی ٹرین چلائیں۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ریلوے کا محکمہ 40سے 42ارب روپے کے خسارے میں ہے، ہمارا سب سے بڑا ٹاسک خسارے کوختم کرنا ہے،ریلوے کو ایک سال کے اندر خسارے سے نکالیں گے اور 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بناتے ہوئے کوئٹہ سے تفتان تک گیج بنائیں گے،ہمارے پاس وسائل نہیں پھر بھی کام کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک دو مچھلیاں سارے تالاب کو خراب کرتی ہیں تاہم کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے بڑے بڑے بلڈرز نے محکمہ ریلوے کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنی سفارشات پیش کریں گے، محکمہ ریلوے کی زمین واگزار کرانے کیلیے آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز دوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ بہت سی ٹرینیں پرانی ہوگئیں، جنہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے،20دن میں 2ٹرینیں تیار کی گئی ہیں، ہم موہن جو دڑو تک ٹرین لے کر جائیں گے۔ مزدوروں نے دن رات کام کیا ہے، انہیں پانچ پانچ ہزار انعام دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کو مثالی بنانے کی کوشش کریں گے،ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…