اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازلندن میں انتقال کر گئیں، وزیر اعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شریف خاندان کو مکمل
سہولیات دی جائیں۔دوسری جانب وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ابھی نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی پے رول پر رہائی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق کلثوم نواز کی پاکستان میں ہی تدفین کی جائیگی ۔