پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

انا للہ و انا الیہ راجعون بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں، شہباز شریف کی تصدیق‎

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی ) سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اعظم عمران خان ‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ‘ مولانا فضل الرحمن ‘ سراج الحق ‘ آصف زرداری ‘ بلاول بھٹو ‘ چوہدری شجاعت ‘ چوہدری پرویز الہٰی‘چاروں وزرائے اعلیٰ و گورنرز ‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ ‘ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ شریف فیملی کو بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے تمام قانونی معاونت فراہم کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ بیگم کلثوم نواز 3 بار خاتون اول کے عہدے پر فائز رہیں اور 2 سال مسلم لیگ (ن) کی صدر بھی رہیں۔ بیگم کلثوم نواز نے خاوند کی قید کے دوران جمہوریت کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور بیگم کلثوم نواز کو پاکستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی‘ وزیر اعظم عمران خان ‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق ‘ مولانا فضل الرحمن ۔

سراج الحق ‘ آصف زرداری ‘ بلاول بھٹو ‘ چوہدری شجاعت ‘ چوہدری پرویز الہٰی‘چاروں وزرائے اعلیٰ و گورنرز ‘ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ ‘ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اظہار افسوس کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو شریف فیملی کو بیگم کلثوم کے حوالے سے قانونی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ان کی وفات تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کے پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی،جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کردیا گیا،کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب ہوگئی۔

لندن سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کا کہناہے کہ کلثوم نواز کی کل رات طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی۔ان کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی، جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک میں دوبارہ آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹرز نے جواب دے دیا۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ان کے آخری وقت تک شوہر اور بیٹی کے اڈیالہ جیل میں قید ہونے کا علم نہیں تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…