ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

برے کام کا برا نتیجہ! پاک فوج نے دشمن سے اپنے 5جوانوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(سی پی پی)پاک فوج نے انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کے دوران 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا ،دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا،مارے گئے دہشت گرد مشکئی میں سکیورٹی فورسزکے قافلے پر حملے میں ملوث تھے جس میں پاک فوج کے پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں انٹیلی جنس اطلاعات

کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا تو اس دوران سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فائرنگ کرکے 4دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکاررمز علی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا۔دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔ چوبیس سالہ شہید رمز علی کا تعلق خیر پور میرس سندھ سے ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…