ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

اقتصادی مشاورتی کونسل میں استعفوں کی لائن لگ گئی ’’مذہب کی بنیاد پر فیصلے میرے اصولوں کیخلاف ہے‘‘ عاطف میاں،عاصم خواجہ کے بعد ایک اور رکن نے استعفیٰ دیدیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی)وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے ایک اور رکن ماہر معاشیات ڈاکٹر عمران رسول نے کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر عمران رسول نے اعلان کیا کہ ’’ میں بہت دکھ کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہوچکا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ جن حالات میں عاطف میاں کو کونسل کی

رکنیت سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی گئی تھی وہ ان سے مکمل اختلاف رکھتے ہیں۔ڈاکٹر عمران رسول کا کہنا تھا کہ مذہبی تعلق کی بنیاد پر فیصلے ان کے اصولوں کے خلاف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں انہوں نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں عاطف میاں کی تقرری کی حمایت میں بات کی اور کہا کہ اگر پاکستان کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں کسی کی ضرورت ہے تو وہ عاطف میاں ہیں۔اس سے پہلے ایک اور ماہر معاشیات عاصم اعجاز خواجہ نے وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عاصم اعجاز خواجہ کا کہنا تھا کہ کونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ان کے لیے بہت دردناک تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ موقع دینے کے لیے حکومت کے شکرگزار ہیں لیکن اس وقت یہ کام نہیں کرسکتے جب ان پر سمجھوتہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں بطور مسلمان عیدے پر تنقید کا جواز پیش نہیں کرسکتا۔عاصم اعجاز خواجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ معاف فرمائے، اور وہ ہمیشہ مدد کے لیے تیار ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی تھی، جس میں کونسل میں 7 سرکاری اور 11 نجی اراکین کو شامل کیا گیا تھا، اسی کونسل میں عاطف میاں بھی شامل تھے۔عاطف میاں کے عقیدے کی وجہ سے انہیں اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایک مہم بھی چلائی جارہی تھی۔

بعدِ ازاں 7 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے ماہر اقتصادیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہ سینیٹ میں عاطف میاں کی مالیاتی مشاورتی کونسل میں تعیناتی کے خلاف ایک توجہ دلا نوٹس بھی جمع کروایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…