ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا،آر ٹی ایس سسٹم ناکامی، کابینہ ڈویژن کا تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے سے انکار ،براہ راست وزیراعظم سیکرٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

datetime 2  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )آر ٹی ایس سسٹم ناکامی، کابینہ ڈویژن نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے سے انکار کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے لئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو خط لکھنا چاہیے ۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جوابی خط لکھ دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے الیکشن کمیشن کے خط پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کیلئے کابینہ ڈویڑن کے بجائے براہ راست وزیراعظم سیکریٹریٹ کو خط لکھا جانا چاہیے تھا۔ کابینہ ڈویڑن کے پاس ایسی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا کوئی

اختیار نہیں ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت کابینہ ڈویڑن الیکشن کمیشن کے احکامات کی پابند ہے کابینہ ڈویڑن کو وزارت قانون سے رائے لینے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔واضح رے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے روز آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے اور اس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کو تعین کرنے کیلئے کابینہ ڈویژن کو کمیٹی بنانے کیلئے خط لکھا تھا تاہم کابینہ ڈویژن کی جانب سے انکار کے بعد معاملہ التوا کا شکار ہوگیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…