ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزراء کی غلطیاں اور میڈیا کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد وزیراعظم عمران خان کا حیرت انگیز ردعمل،صرف تین مہینے اور پھر کیا ہوگا؟ صحافیوں سے ملاقات کے دوران دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو کام کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے پھر کھل کر تنقید کریں ٗجب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا ٗچیئرمین نیب کو کہہ دیا ہے حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں ٗ ٗ ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے ٗ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا ٗ اپوزیشن انتہائی کمزور ہے، تحریک انصاف کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز سے ملاقات کی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تنقید ضرور کریں گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضے 1200 ارب تک پہنچ گئے ہیں، جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے کہا کہ حکومتی رکن بھی کرپشن میں ملوث ہو تو کارروائی کریں ٗپاکستان میں کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ٹی وی اینکرز سے ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہت دلیر آدمی ہیں، تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں بلکہ تنقید سے ہی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کو کام کے لیے 3 ماہ کا وقت دیں پھر کار کر دگی پر تنقید کریں ٗمیڈیا تین ماہ بعد کھل کر تنقید کرے۔گزشتہ روز وفاقی وزراء کے ہمراہ کیے گئے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ جی ایچ کیو کا دورہ اچھا رہا، دورے میں کہا گیا کہ ادارہ آپ کے پیچھے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے خلاف ہونے والے معاہدے منسوخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں پر اربوں روپے خرچ کیے، ماضی میں حکمران بْلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرتے تھے، پاکستان کو فائدہ ہوا تو پھر غیر ملکی دورہ کروں گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم اوورسیز پاکستانیوں سے پیسہ اکٹھا کرنے کیلئے مہم شروع کریں گے۔صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن انتہائی کمزور ہے، تحریک انصاف کو ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…