اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کیخلاف پاکستان کی کوششیں کامیاب، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ منسوخ کر دیا گیا

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈچ حکومت نے خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ڈچ حکومت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، نیدر لینڈ کے پارلیمنٹ نے تحریری وضاحت جاری کردی ہے، ڈچ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مقابلے پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس طرح تمام دنیا کے مسلمانوں کا احتجاج رنگ لے آیاہے اور

یہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متعدد اقدامات اٹھائے تھے جس میں ہالینڈ کی حکومت سے باضابطہ احتجاج سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے معاملہ اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے جانے کا بھی اعلان کیاگیاتھا بالاخر نمایاں طورپر پاکستان کی کوششوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دباﺅ کے بعد یہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں خاکوں سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کی گئی، انہوں نے کہا کہ واضح کرتا ہوں یہ ایک مسلمان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کا ہے، نبی پاکؐ تمام مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں، نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی ہو تو مسلمانوں کو دکھ پہنچتا ہے۔ اس معاملے پر مغرب کو سمجھانے کی ضرورت ہے، تمام مسلمان ممالک کویک زبان ہو کر پیغام دینا ہو گا، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ طور پر آواز اٹھانا ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ سے بات کرے۔ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی مسلم ممالک سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں، وزیر خارجہ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں میٹنگز کریں گے، انشاء اللہ ہم مضبوط احتجاج کریں گے، ہم دنیا کو اس معاملے پر سمجھائیں گے، انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…