بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

جب کوئی نبی ؐ کی شان میں گستاخی کرتاہے توتمام مسلمانوں کوتکلیف ہوتی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف بین الاقوامی سطح پرعملی اقدامات کا اعلان کردیا‎

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکوں کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا مذمتی بیان جاری، اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہالینڈ میں خاکوں سے حضورؐ کی شان میں گستاخی کی گئی، انہوں نے کہا کہ واضح کرتا ہوں یہ ایک مسلمان کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تمام مسلمانوں کا ہے، نبی پاکؐ تمام مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں، نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی ہو تو مسلمانوں کو دکھ پہنچتا ہے۔ اس معاملے پر مغرب کو سمجھانے کی ضرورت ہے، تمام مسلمان ممالک کویک زبان ہو کر پیغام دینا ہو گا، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے

مشترکہ طور پر آواز اٹھانا ہو گی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ سے بات کرے۔ شاہ محمود قریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کئی مسلم ممالک سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں، وزیر خارجہ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں میٹنگز کریں گے، انشاء اللہ ہم مضبوط احتجاج کریں گے، ہم دنیا کو اس معاملے پر سمجھائیں گے، انشاء اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…