جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ نے عمران،پومپیو ٹیلی فونک گفتگو کا ٹرانسکرپٹ پاکستان کے حوالے کردیا،دونوں رہنماؤں میں کیا باتیں ہوئی تھیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/اسلام آباد(این این آئی) امریکہ نے وزیر اعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان چند روز قبل ہونیوالی ٹیلی فون پر بات چیت کا ٹرانسکرپٹ پاکستا ن کو بھیج دیا۔ امریکی اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ٹرانسکرپٹ میں وہی درج ہے جو دونوں اعلیٰ عہدے داروں کے درمیان کیا بات ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ امریکہ محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ پومپیو نے پاکستان میں کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت کا معاملہ اٹھایا

تھا اور افغانستان کے امن عمل میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے ٹرانسکرپٹ کے ساتھ کسی طرح کا تبصرہ شامل نہیں کیا۔ادھردفترخارجہ کے ایک سنیئرعہدیدارنے کہاکہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اس معاملے پر مزید بات چیت نہیں کریں گے اور 5 ستمبر کوامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران ہی اس پر بات چیت ہوگی،عہدے دار کا کہنا تھا کہ مزید غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ اس مسئلے کو اٹھانے سے مزید غلط فہمیاں جنم لے سکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…