اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

’’عمران خان نے جو کہا کر دکھایا، عوام سے کئے وعدے پورے کرنا شروع کر دئیے‘‘ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام،پٹرولیم قیمتوں کے حوالے سے ستمبر کے مہینے میں عوام کا دل خوش کردینے والےبڑے سرپرائزکا اعلان کر دیاگیا

datetime 30  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نےکہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں ،اپنی سمت کا تعین کر لیا ،ستمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہے ہیں،قوم سے جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی بھرپور سعی کریں گے ،مراعات نہیں لیں ،کفایت شعاری مہم ایک مثال بنے گی ۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے خبر رساں ادارے سے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام کی بساط لپیٹی جارہی ہے نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں اس نظا م میںبہت ساری خامیاں ہیں امید ہے نئے بلدیاتی نظام سے جمہوریت مضبوط اور فعال ہو گی اور ایک نئے سنہری دور کا آغاز ہو گا غلام سرور خان نے کہا کہ اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے عمران خان نے ایک سوچ دی ہے جس سوچ نے کرپشن کو کچلا ہے کفایت شعاری مہم سے ایک مثال قائم ہو گی جو پاکستان کی تعمیری سیاست اور بہترین سیاسی و جمہوری نظام کی آئینہ دار ہو گی انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیشتر الائونس اور مراعات نہیں لئے اپنی ذاتی گاڑی استعمال کررہا ہوں صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک دفتر میں کام کرتا ہوں سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران صرف چائے کا استعمال کرتا ہوں اور تمام اخراجات ذاتی جیب سے ادا کرتا ہوں ان سب کا مقصد ایک ایسا حکومتی نظام ہے جو ماضی کے روایتی نظام کا متبادل اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصو ل کا ذریعہ ہے ہم خود ایک مثال بن کر قوم کو شعور دینا چاہتے ہیں یہی تبدیلی کا آغاز ہے غلام سرور خان نے کہا کہ ستمبر میں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز دے رہا ہوں اور یہ خود عوام دیکھے گی کہ ہم نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے وہ کس طرح سے پورے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ۔ غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے تمام وہ وعدے جو انتخابات سے قبل کئے گئے ان کو پورا کرنے کے لئے مکمل سعی کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…