پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد شروع کردیا ،پاکستانیوں کیلئے 50لاکھ گھر بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھالیاگیا

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)صوبائی وزیر برائے ہاوسنگ محمود الرشید 50لاکھ گھروں کے وعدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ 50لاکھ گھر کا وعدہ پورا کرنے کے لیے اخوت یا کسی تعمیراتی کمپنی کیساتھ کام ہوسکتا ہے‘مختلف تجاویز پر کام کررہے ہیں۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کابینہ میں کوئی سینئر جونئیر نہیں،سب مل کر کام کریں گے‘مرکز کی سطح پر ایک ٹاسک فورس بنے گی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں شامل

نئی کابینہ میں علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈیولپمنٹ کاقلمدان سونپ دیا گیا۔جبکہ علیم خان پنجاب کے سینئروزیر بھی ہوں گے‘راجہ بشارت کو پنجاب میں قانون اورپارلیمانی امورکا وزیربنا دیا گیا۔مخدوم ہاشم بخت کووزیر خزانہ پنجاب بنا دیا گیا۔حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔اسی طرح سمیع اللہ چودھری کووزیر خوراک پنجاب،فیاض الحسن چوہان کوپنجاب کا وزیر اطلاعات اورکلچربنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…