پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

خاتون کو دھکا دینے ،رپورٹر کا موبائل فون توڑنے کا معاملہ کہانی کچھ اور ہی نکلی،شیخ رشید نے سارا حقیقت بیان کردی

datetime 28  اگست‬‮  2018 |

لاہور (اے این این ) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی خاتون سے بدسلوکی نہیں کی،نہ دھکا دیا،وہ پچاس ہزار مانگ رہی تھی اور گلے پڑ گئی تھی، میں 5 سو یا 1 ہزار روپے تو دے سکتا ہوں لیکن اس سے زیادہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق کہ گزشتہ دنوں خبر گردش میں تھی کہ شیخ رشید احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے آنے والی بزرگ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی ۔

موقع پر موجود ویڈیو بنانے والے ایک رپورٹر کا موبائل فون توڑ دیا۔اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے واضح کیا کہ نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے، خاتون مجھ سے لڑرہی تھیں اور 50 ہزار روپے مانگ رہی تھیں، میں 5 سو یا ہزار روپے تو دے سکتا ہوں لیکن اس سے زیادہ نہیں دے سکتا، پولیس نے ان خاتون کو میری رہائشی حدود سے باہر نکالا، آج کل حالات کا کچھ پتا نہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ لال حویلی میں تو روز ہی یہ سب ہوتا رہتا ہے، آج بھی 2 خواتین آئی تھیں جو کہ میری سپورٹر اور ووٹر تھیں، وہ خواتین مجھ سے مکان کا تقاضا کررہی تھیں، جو میرے لیے ناقابل قبول تھا۔شیخ رشید نے ریلوے سے متعلق کہا کہ میرا سب سے پہلا ایجنڈا پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک قائم کرنا ہے، لاہور ہیڈ کوارٹر سے 2 نئی ٹرینوں کو چلانے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں تاہم جلد کراچی کا دورہ کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریلوے انتظامیہ میرے آنے سے قبل مال بردار ریل گاڑیوں سے متعلق معاملات درست کرلے، کارکردگی کی بنیاد پر آسائش ملے گی لیکن اگر 12 مال بردار گاڑیاں روانہ کرکے کاغذات میں 7 ظاہر کی گئیں تو متعلقہ افسران کو فارغ کردیا جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حوالے سے مشورہ طلب کیا گیا تو دنیا بھر سے آرا وصول ہوئیں جو قابل قدر اور بہت مفید ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے جو ریلوے انجن اور وینز امریکا سے خریدی ہیں۔

ہماری سابقہ حکومت کے کرپٹ سیاستدانوں نے وہی انجن اور وینز دگنی قیمت میں خریدے، جس کے باعث موجودہ حکومت کو جہیز میں 40 ارب روپے کا خسارہ ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں سالانہ 9 ارب روپے اخراجات میں اضافہ ہوا، ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ اخراجات میں کمی لائی جائے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اسٹیشنوں پر فوڈ اسٹریٹ بنانے، ریلوے کی زمین پر پلازا اور اسٹیشن بنانے کے لیے معاہدہ کریں گے لیکن ملکیت پاکستان ریلویز کی ہو گی۔

شیخ رشید نے واضح کیا کہ ریلوے کی اراضی پر قبضے کے معاملے کو کابینہ میں لے کر جائیں گے اور ریلوے کے تمام ریسٹ ہاس برائے فروخت کے لیے موجود ہیں۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ 300 سے 400 ٹینڈر ایک ہی کمپنی کو تفویض کیے گئے جنہیں مسترد کردیا جائے گا یا پھر کابینہ میں پیش کیا جائیگا، ہمارے دور میں کریشن کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 31 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کریں گے، تمام ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے نجی سمیت برانڈڈ ڈبے چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…