ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری،کپتان کے اضافی سیکورٹی سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پریشان کردیا،200گرفتار،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی) نیکٹا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیاِِ ِ ،کپتان کے اضافی سیکورٹی سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو باربار سکیورٹی تھریٹ نے سلامتی اداروں کی نیندیں اڑادیں مگرعمران خان اس کے باوجود اضافی سکیورٹی لینے کو تیارنہیں، وہ غیرمعمولی سکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصورکرتے ہیں ۔نیشنل کانٹر ٹیررزم اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوچھ تھریٹ الرٹ

جاری ہوچکے ہیں، آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوبلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانہیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ایک ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے۔ بنی گالہ، بری امام، بہارہ کہو، سہالہ اور ترنول میں دوسو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عمران خان نے اضافی سکیورٹی نہ لی تو یہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…