اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

نئی حکومت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کی ترجمانی کر دی گستاخانہ خاکے بنانے والوں کیخلاف آتے ہی بڑا اعلان کر دیا

datetime 19  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد/ لاہور (آئی ئی این پی ) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں جب کہ پنجاب اسمبلی نے مذمتی قرارداد منظور کرلی،مظاہرین نے کہا کہ نئی حکومت فی الفور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے ۔ اتوار کو پنجاب اسمبلی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ

ناموس رسالت کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پیارے نبی حضرت محمد مصطفی رسول اللہ ﷺ کی حرمت اور ناموس پر جان بھی قربان ہے، نبی کی زندگی مشعل راہ ہے، ہالینڈ کے گستاخ سیاستدان کے اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ادھر گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لکی مروت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بنوں میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے نبی ﷺ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہالینڈ کی تمام اشیا کا بائیکاٹ کردیں جبکہ نئی حکومت فی الفور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھی تحریک لبیک کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حضور ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ ہالینڈ کے خلاف نعرے بھی درج تھے۔شرکا کا کہنا تھا کہ مسلمان اپنے آخری نبی محمد مصطفی ﷺ سمیت تمام انبیا سے محبت اور عزت کرتے ہیں، لیکن غیرمسلموں کی جانب سے آئے روز ہمارے نبی ﷺ کی شان میں

گستاخی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری تماشا دیکھ رہی ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ایک قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کیا جائے ۔ پشاورمیں بھی تحریک لبیک کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی جو میلاد ہاس سے شروع ہوکر

جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پشاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ٹنڈومحمد خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے عملی اقدامات کرے ، ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے اور اس سے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…