ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

نو منتخب وزیراعظم کس وقت حلف اٹھائیں گے؟ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے کارڈز سمیت شیڈول جاری

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) نو منتخب وزیراعظم  ہفتہ کی صبح ساڑھے 9 بجے حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق ملک کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت رکھا گیا ہے جو ایوان صدر میں ہوگا۔ ایوان صدر میں حلف کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ٗ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے کارڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔صدرمملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کیمکان نمبرایک میں رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پرائم منسٹرہاؤس کی کالونی میں عمران خان کیلئے گھر تیار ہوگیا ہے ٗعمران خان پی ایم سیکرٹریٹ میں ملٹری سیکرٹری کے مکان نمبرایک میں رہیں گے، میں عمران خان کے ساتھ رہوں گا، یہ رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری کی ہے اور مکان کی سیکیورٹی کلیرنس کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی عمران خان آئے تو انہیں دھکے پڑے ہیں، یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، مجھے فوری طور پر ایس ایس پی سیکیورٹی سے بات کرنی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ملک کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں وہ ہفتہ کو ایوان صدر حلف اٹھائیں گے ٗتحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان نے 176ووٹ حاصل کئے ٗ ان کے مد مقابل شہباز شریف کو 96ووٹ ملے ٗ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔ جمعہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہواجس میں قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا ٗایوان میں نئے قائد کا انتخاب ڈویژن کے ذریعے کیا گیا۔ اسپیکر نے اراکین کوقائد ایوان کے انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا اور اراکین کو ہدایت کہ جو اراکین عمران خان کے حق میں ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو اسپیکر کے دائیں جانب لابی اے میں چلے جائیں

اور جو شہبازشریف کو ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اسپیکر کے بائیں جانب لابی بی میں چلے جائیں جس کے بعد اراکین اپنی اپنی لابی میں چلے گئے۔رائے شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے نتائج کا اعلان کیا جس کے تحت عمران خان قائد ایوان منتخب ہوگئے، عمران خان کو 176 جبکہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی نے قائد ایوان کے انتخاب میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ رائے شماری میں عمران خان کو تحریک انصاف کے علاوہ ایم کیوایم، بی اے پی، مسلم لیگ (ق)، بی این پی،

عوامی مسلم لیگ اور جے ڈبلیو پی کے ارکان نے ووٹ دیا۔  مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف کو ان کی جماعت کے علاوہ ایم ایم اے کے ارکان کی بھی حمایت حاصل تھی۔نومنتخب وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی اور صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔ تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کئے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں وزیراعظم کو مملکت کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت حاصل ہے جو اپنی کابینہ کے ذریعے امور مملکت چلاتا ہے ٗاب تک 21 سربراہان اس عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…