ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

بھارت کا پاکستان پر حملہ، ایل او سی پر فوج اور ہتھیارپہنچانے شرو ع کر دئیے،پاک فوج نے بھی دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 17  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ  ڈیسک)آزادکشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ ، علاقہ مکین محصور ہو کر رہ گئے، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، پاکستان کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے ہاٹ لائن پر رابطے میں ایک دوسرے کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی ا ور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کو امن کےلیے خطرہ قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے 29 مئی کے گزشتہ رابطے کے بعد سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی صورتحال پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہارکیا، تاہم پاکستان نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ 29 مئی کے بعد بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث 4 شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے، 15 اور 16 اگست کو لیپا سیکٹر میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزیاں ایل او سی پر امن کےلیے خطرہ ہیں ۔پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی کے ساتھ بھارتی فورسز اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی ڈی جی ایم کو خبردار کیا کہ بھارت ایل او سی پر کسی قسم بھی اشتعال انگیزی سے گریز کرے۔بھارتی ڈی جی ایم او نے حالات خراب کرنے والے اقدام سے گریز کی یقین دہانی کرائی۔پاکستانی ڈی جی ایم او نے ایل او سی پر در اندازی اور دہشت گردی کی پشت پناہی کا بھارتی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر موثر اقدامات کیے گئے ہیں، ایسی کوئی نقل حرکت پاکستانی فورسز نے نہیں دیکھی تاہم اگر ایسی

کوئی قابل عمل خفیہ اطلاع ہے تو تحقیقات کےلیے شیئر کی جائے۔پاکستانی ڈی جی ایم او نے امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کے ایسے اقدامات جاری رہے تو ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جس کے اثرات ایل او سی کے ساتھ امن کےلیے نقصان دہ ہوں گے۔دوسری جانب لیپہ کے مکینوں نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ مظفر آباد میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے عالمی ادارے بھارتی فوج کی فائرنگ کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…