بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نئی قومی اسمبلی میں پہلا اعتراض ، عمران خان نشانے پر آگئے شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالنے پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا، سپیکر ایاز صادق نے کپتان کے حق میں فیصلہ سنادیا،قومی اسمبلی میں حیران کن صورتحال

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے آنیوالے عمران خان کیلئے اس وقت پریشان کن صورتحال سامنے آگئی جب اسمبلی میں موجود پریذائیڈنگ افسر نے عمران خان سے ووٹ کی پرچی دینے سے پہلے شناختی کارڈ طلب کیا ۔ اس پر عمران خان نے شناختی کارڈ کیلئے جیب میں ہاتھ ڈال کر تلاش کرنے کی کوشش کی

مگر جیب میں ہاتھ ڈالنے کے بعد عمران خان کو پتہ چلا کہ وہ شناختی کارڈ گھر ہی بھول آئے ہیں، جس پر پریذائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹ کی مرضی پوچھی جس پر پولنگ ایجنٹ نے اعتراض نہ کرتے ہوئے ان کو ووٹ کی پرچی دینے پر رضامندی ظاہر کر دی جبکہ بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت سپیکر قومی اسمبلی نے بھی دی۔ عمران خان کے بغیر شناختی کارڈ و اسمبلی کارڈ ووٹ ڈالنے پر پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل نے اعتراض کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران نیازی کو بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی جبکہ میں بھی شناختی کارڈ بھول آیا تھا جس پر مجھے کہا گیا کہ جا کر نیا اسمبلی کارد بنوا کر لائیں تب ووٹ ڈال سکیں گے ، یہ امتیازی سلوک ہے کہ مجھے ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا اور عمران خان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی گئی۔ عبدالقادر پٹیل کے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان نے ان سے پوچھا جس پر انہوں نے اجازت دیدی آپ بھی مجھے سے رابطہ کرتے تو آپ کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دے دیتا۔واضح رہے کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔  عمران خان ووٹ کی پرچی لیکر ووٹ ڈالنے کیلئے سپیکر ڈائس پر  گئے جہاں انہوں نے بیلٹ باکس میں اپنا ووٹ ڈالا جس کے بعد انہوں نے سر کے اشارے سے سپیکر کا بغیر شناختی کارڈ ووٹ ڈالنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…