اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کئی عشروں سے ملک پر حکمرانی کرنیوالے شریف برادران قومی منظر نامہ سے غائب،یوم آزادی کے موقع پر لاہور شہر میں ایسا کام ہوگیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) کئی عشروں سے ملک پر حکمرانی کرنے اور اپنی جادوئی شخصیت کا پرچار کرنے والے میاں نواز شریف اور شہباز شریف قومی منظر نامہ سے غائب ہو گئے، قومی تہواروں کے موقعوں پر دونوں بھائیوں کی قد آدم تصاویر قومی شاہراہوں کی زینت بنا کرتی تھیں گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر شہر بھر میں کسی جگہ بھی ان کی تصاویر دیکھنے کو نہیں ملیں،

اسے قدرت کی ستم ظریفی کہیے یا مکافات عمل، یوم آزادی 14 اگست سے ایک روز قبل 13 اگست کو ملک کے تمام ایوانوں میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی تقریب حلف برداری سے قبل قومی ترانہ بجائے جانے کے موقع پر ترانہ کے احترام میں خاموش کھڑے تھے عین اس وقت ملک میں 3 مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف اڈیالہ جیل سے بکتر بند گاڑی میں مجرم کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے سرکاری پروٹو کول تو انہیں گزشتہ روز بھی ملا مگر اس کی نوعیت یکسر مختلف دیکھنے میں آئی۔ عمران خان پہلی مرتبہ قائداعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان علامہ اقبال کے قریبی رفقاء میں شامل ہو گئے گزشتہ کئی عشروں سے قومی تہواروں کے موقعوں پر جھنڈوں، بینروں اور اشتہارات پر مسلسل شائع ہونے والی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی تصاویر غائب ہو گئیں جبکہ بھائیوں کی جوڑی کی جگہ گزشتہ روز یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر کے ساتھ معمار پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کی تصاویر کے بینرز اور ہورڈنگز قومی شاہرات پر لگائے گئے شہریوں نے تبدیلی کے اس عمل کو خوش آئند اور ملک کی تشہیر نو سے تعبیر کیا ہے)



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…