بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضمنی انتخاب میں ووٹ کا حق دینے کے احکامات، ٹاسک فورس نے رپورٹ جمع کروادی

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن اآف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے لئے تشکیل دئیے گئے انڑنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس ( آئی سی ٹی ایف) نے تفصیلی رپورٹ جمع کرا دی جس میں اس نظام کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے رواں سال اپریل میں سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاسک فورس تشکیل دی تھی جس کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے پیش کیے گئے

نظام کے جانچ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو حق دینے سے متعلق تاریخی فیصلہ کیا اور نادرا نے ای ووٹ کا عملی مظاہرہ سپریم کورٹ کو کرکے دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر متفق ہیں اور انٹرنیٹ ووٹنگ نظام قلیل تعداد کے ووٹرز کے لیے دنیا میں رائج ہے جن میں ناروے، ایستونیا اور آسٹریلیا نے بیرون ملک شہریوں کے لیے یہ طریقہ اپنایا تھا۔ ٹاسک فورس کے مطابق بیرون ملک پاکستانی ووٹرزکی تعداد 60 لاکھ ہے جو انٹر نیٹ ووٹنگ کے لیے دنیا میں سب سے زیادہ تعداد ہے جبکہ سائبر ماہرین نے انٹرنیٹ ووٹنگ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سائبر ماہرین کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سائبر سکیورٹی کے ماہرین انٹرنیٹ ووٹنگ کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں کیونکہ مکمل سیکیورٹی اور پاور فل فائر وال کے باوجود ہیکنگ کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ یہ نظام صرف کم ووٹرز کے لیے محفوظ بنایا جاسکتا ہے لیکن دھاندلی اور ہیکنگ سے متعلق پاکستان کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے۔ ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ بیرون ملک شہریوں کا تعلق مختلف حلقوں سے ہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر اس کا اثر نہیں پڑے گا تاہم آنے والی حکومت اس حوالے سے اقدامات کرسکتی ہے۔

ای ووٹنگ کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ 2013 کے انتخابات کی وجہ سے پاکستان میں سیاسی طور پر ڈید لاک ہوا اس لیے ہمیں اس طرز کی نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پہلے سماجی پہلووں کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا۔ ووٹ کی رزداری پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انٹر نیٹ ووٹنگ سے ووٹ کو خفیہ رکھنے کے قواعد کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے، ووٹ کی خرید و فروخت بھی ہوسکتی ہے جبکہ الیکشن کمشن بیرون ملک تحقیقات بھی نہیں کرسکتا۔

رپورٹ میں ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ سائبر حملے کے ذریعے جھوٹا پورٹل بنا کر ووٹرز کو کنفیوڑ بھی کیا جاسکتا ہے، بینکنگ سیکٹر کے پاس ایسے حملے روکنے کا طریقہ ہے لیکن آئی ووٹ کے لیے تاحال کوئی طریقہ نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ڈی اوز حملے انٹرنیٹ پر عام ہوچکے ہیں، نادرا کے پاس ان حملوں کو روکنے کی تدبیر موجود ہے لیکن ای ووٹنگ پر حملہ روکنا دشوار ہوگا اس لیے سب سے زیادہ مسئلہ انٹرنیٹ ووٹنگ کی سیکیورٹی کا ہے

کیونکہ دنیا کو پہلے ہی سائبر وار فیئر مقابلے کا سامنا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف ممالک کی خفیہ ایجنسنیوں میں سائبر اسپیس پر اجارہ دا ری کی جنگ چل رہی ہے، ہر ممکن جدت کے باوجود یہ خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ عام انتخابات 2018 میں اس نظام کو استعمال نہ کرنے وجہ سیکیورٹی نظام کی عدم موجودگی کو قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ الیکشن کمشن کو دوسرے ذرائع کی طرف دیکھنا چاہیے کیونکہ انٹرنیٹ ووٹنگ ایک متنازع عمل ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ووٹ کاسٹ کیے جاسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…