جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

چوہدری سرور کا برطانیہ میں کونسا مشروب بنانے کا کارخانہ تھا جو کہ ۔۔ معروف صحافی نے شیخ رشید کے چند سال پہلے کئے گئے انکشاف کا ایک بار پھر ذکر کر کے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کے سخت ترین حریف شیخ رشید احمد اور عمران خان کو باہم و شیر شکر ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے اورتحریک انصاف کی کوئی ایسی محفل، مجلس یا تقریب نہیں ہوتی جس میں شیخ رشید موجود نہ ہوں۔ عمران خان کی جانب سے پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور بھی ان افراد میں شمار ہوتے ہیں جو کہ ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف کا حصہ بنے،

چوہدری سرور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ لندن میں بھی ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں اورشریف خاندان کی جلا وطنی کے دوران برطانیہ میں شریف خاندان کی مدد کرتے رہے، شریف خاندان کے اقتدار میں آنے کے بعد چوہدری سرور کو شریف خاندان نے ان کی خدمات کے صلے میں گورنر پنجاب بنایا اور چوہدری سرور برطانیہ سے پاکستان آکر دوبارہ آباد ہو گئے اور انہوں نے برطانوی شہریت بھی منسوخ کروادی۔ بعدازاں اختلافات کے بعد انہوں نے گورنری چھوڑتے ہوئے شریف خاندان سے راہیں جدا کر لیں اور تحریک انصاف کے کھلاڑی بن گئے۔ شیخ رشید چوہدری سرور کی گورنری کے دور میں بھی ن لیگ کے مخالف تھے اور جب چوہدری سرور کی نامزدگی ہوئی تو شیخ رشید احمد نے اس موقع پر ان کے حوالے سے ایسی بات کہی تھی کہ جس پر میڈیا میں بہت طوفان برپا ہو ا۔ اس حوالےسے معروف کالم نگار محمد بلال غوری اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ چوہدری سرور کو پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا ہے اور میرے نزدیک چوہدری سرور صاف ستھرے سیاستدان ہیں لیکن جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے انہیں گورنر پنجاب لگایا تو جناب عمران خان کے ’’رتن اعلیٰ ‘‘ شیخ رشید نے فرمایا کہ چوہدری سرور کا برطانیہ میں مشروبِ مغرب کا بہت بڑا کاروبار ہے عین ممکن ہے کہ نئے پاکستان کے پیش نظر انہوں نے مشروبِ مغرب کے کارخانے بند کرکے آب ِزم زم بیچنا شروع کر دیا ہو۔لیکن چند برس قبل انکے گورنر پنجاب بننے پر شیریں مزاری اور فواد چوہدری نے جو ٹویٹس کیں وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں ،پرانے پاکستان کی پرانی باتیں ،اگر وقت ہو تو ان ٹویٹس سے ضرور لطف اٹھائیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…