اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

لائن اپ مکمل، تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو حتمی شکل دیدی، نام سامنے آ گئے، صدر کے بارے میں بڑا فیصلہ، شیریں مزاری اب وزیر نہیں بنیں گی بلکہ انہیں کون سا عہدہ دیا جائیگا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کے لیے بڑی حد تک لائن اپ مکمل کر لی ہے، تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے عہدوں پر تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اب تک پنجاب،

خیبرپختوں خوا اور سندھ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا بھی سامنے آ چکا ہے، موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت بھی ستمبر بھی ختم ہو جائے گی اس لیے تحریک انصاف نے صدر کے نام پر بھی غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی سے منتخب ہونے والے عارف علوی کے نام پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کو بھی بڑی حد تک حتمی شکل دے دی ہے، تحریک انصاف کی جانب سے اب تک جن رہنماوں کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، پرویز خٹک کو وزارت داخلہ، شفقت محمود کو وزارت دفاع، اسد عمر کو وزارت خزانہ اور فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خسرو بختیار کو وزارت صنعت و تجارت ملنے کا امکان ہے، تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو وزارت کے بجائے وزیراعظم کی مشیر برائے قومی سلامتی کا عہدہ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔  تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے عہدوں پر تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اب تک پنجاب، خیبرپختوں خوا اور سندھ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے نام کا بھی سامنے آ چکا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…