بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کا شکریہ،عمران خان اب قومی اسمبلی میں کیا کریں گے؟ تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیاہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا سیاسی میچورٹی کا دکھا کر حلف اٹھانے پر شکرگزار ہوں،مستقبل میں بھی اسی طرح کی میچورٹی کی توقع ہے، جمہوریت کی مضبو طی کیلئے اپوزیشن کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، تبدیل شاہ پاکستان عوام کو دینا چاہتے ہیں۔

پیر کو قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ اپوزیشن نے ایوان میں جس ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے اس سے پاکستان کی جمہوریت آگے بڑھے گی،حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کی باتوں سے اعتراضات ہو سکتے ہیں مگر جمہوریت کیلئے دونوں کو مل کر چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ماحول آج کی طرح رہا تو پاکستان کی کیلئے اچھا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود پورے سیشن میں شریک رہے،وہ وقفہ سوالات میں اراکین کے سوالوں کے جوابات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) اوربی این پی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، مزید جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کر کے سپیکر کیلئے حمایت طلب کریں گے۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا عہدہ اہم ہے،اس کا اعلان پارٹی اجلاس کے بعد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل انتہائی اہم ہے،تبدیل شدہ پاکستان عوام کو دینا چاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید پی ٹی آئی سے ناراض نہیں،اگر ناراض ہیں بھی تو منا لیں گے۔  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن نے ذمہ داری کا ثبوت دیاہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا سیاسی میچورٹی کا دکھا کر حلف اٹھانے پر شکرگزار ہوں،مستقبل میں بھی اسی طرح کی میچورٹی کی توقع ہے، جمہوریت کی مضبو طی کیلئے اپوزیشن کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا، تبدیل شاہ پاکستان عوام کو دینا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…