بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پی ٹی آئی اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے تو انہیں کیا کرنا ہوگا؟عمران خان کو بتا دیا گیا

datetime 13  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما و سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے تو ان کو الزامات اور گالی کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا قوم کی حالت بدلنے میں اگر پی ٹی آئی نے کردار ادا کیا تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں آمد کی موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ قوم یہ نہیں چاہتی کہ عمران خان کہاں رہیں گے اور کہاں سوئیں گے۔ قوم یہ چاہتی ہے کہ ملک میں قانون کی عملداری ہواور قوم کی حالت بدلنے کیلئے جو انہوں نے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا جائے اگر پی ٹی آئی کی حکومت ایک سال میں قوم کی حالت بدلنے میں کامیاب ہوگی تو ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے عمران خان اگر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تو انہیں گالی اور الزامات کی سیاست کو ترک کرنا پڑے گا اور قوم کی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ایک عظیم قوم بنانا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت بیرونی اور اندورنی دونوں ملک دشمن عناصر سے خطرات لاحق ہیں ۔نریندر مودی افغانستان میں داعش اور طالبان کو فروغ دے رہا ہے اور ’’را‘‘ کے تحت بلوچستان اور گلگت میں دہشت گردی کروا رہا ہے ہمیں ان تمام چیلنجز کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قومی عمارتوں کو اسکریپ نہ کریں گورنر ہاؤس سندھ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا پانچ کمروں پر مشتمل دفتر ہے اس کو ہم مسمار نہیں کرنے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…