اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی قومی اسمبلی آمد، اسمبلی اہلکار فوری طور پر کپتان کو اسمبلی کے فوٹو اسٹوڈیو لے گئے اور ان کی تصاویر بنوائیں۔ تفصیلات کے مطابق پندرویں قومی اسمبلی کا آج پہلا اجلاس جاری ہے اور نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا ہے اور دستخط کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین تحریک انـصاف عمران خان جب قومی اسمبلی پہنچے تو انہیں اسمبلی اہلکاروں نے فوری طور
پر فوٹو اسٹوڈیو کے لئے مخصوص کمرے تک پہنچایا جہاں اسمبلی اہلکارو ں نے کپتان کو واسکٹ پہنائی اور انہیں ایک نیلے رنگ کی سکرین کے سامنے بٹھا کر ان کا فوٹو سیشن کیا۔ یہ فوٹو اسمبلی ریکارڈ کے لئے حاصل کئے گئے۔ اس موقع پر عمران خان کے بال اور ان کے پوز درست کروانے کیلئے ہیلپر موجود تھا جبکہ میڈیا نمائندے بھی کثیر تعداد میں نو منتخب اراکین اسمبلی کی آمد کے موقع پر موجود تھے۔