بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے پارٹی کا فیصلہ ، مریم نواز کی بیرون ملک جائیداد کے سب سے پہلے ثبوت میں نے پیش کئے، تحریک انصاف کے اہم رہنما کے صبر کا پیمانہ لبریز، اپنی کارکردگی بیان کرنا شروع کردی

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ اکتوبر2011ء میں مینار پاکستان جلسے نے آج بننے والی حکومت کی بنیاد رکھی، سیاسی جدوجہد خود کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے نہیں ملک میں ایک نظام لانے اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے کی، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہے، مریم نواز کی بیرون ملک جائیداد کے سب سے پہلے ثبوت میں نے پیش کئے، پنجاب اسمبلی میں30ارکان کے ساتھ بہترین اپوزیشن کرتے ہوئے

کمزور طبقے کو حقوق دلانے کیلئے کردار ادا کیا، سیاسی جدوجہد پر مطمئن ہوں، دو نہیں ایک پاکستان بنانے میں شامل ہونے پر فخرہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں، ملک سے کرپشن، لوڈیشیڈنگ کا خاتمہ، بجلی پیداوار میں اضافہ، تعلیم اور صحت میں اصلاحات اور روایتی تھانہ کلچر ختم کر نیکا وقت آ گیا ہے، عمران خان ملک میں جو ٹرینڈ سیٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے بعد اس نئے پاکستان میں پرانے اور کرپشن زدہ سیاستدانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، خوفزدہ لوگ صرف اپنی لوٹی دولت کو بچانے اور اقتدار میں ہر صورت رہنے کیلئے ایک ہو گئے، ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اندر سے ایک ہیں اور آپس میں بار یاں لگا رکھی ہیں یہ پارٹنر شپ توڑنا صرف عمران خان کا کام تھا۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی زیادہ دیر تک اپوزیشن اتحاد میں نہیں رہ سکتی، کیونکہ ایک صوبے میں حکومت ہوتے ہوئے وفاق سے ٹکر خود پیپلز پارٹی سے بہتر نہیں ہوگی۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان سے رابطوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حزب اختلاف سے بھی ووٹ ملیں گے، پیپلز پارٹی سپیڈ، ڈیزل اتحاد سے خود کو جلد الگ کر لے گی۔ میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ یوم آزادی نہ منانے والوں کو ملک میں رہنے اور سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیان اور شہباز کی جانب سے اسکی تائید دونوں قابل مذمت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…