اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

نندی پور توانائی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نندی پور توانائی منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق 9 اگست کو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نندی پور توانائی منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کے طلبی کے احکامات جاری کیے تھے۔واضح رہے کہ 2011

میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نندی پور توانائی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر 2011 میں نیب میں پٹیشن دائر کی تھی تاہم اس وقت نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری تھے اس حوالے سے چیف جسٹس نے واپڈا اور پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کو بھی عدالت میں طلبی کے نوٹس ارسال کیے تھے۔تازہ ترین رپورٹ میں نیب نے دعویٰ کیا کہ نندی پور توانائی منصوبے سے متعلق ابتدائی تمام تحقیقات مکمل کی جا چکی ہیں اور متعلقہ وزارتوں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے ٗاس حوالے سے بتایا گیا کہ گواہوں اور ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کا عمل جاری ہے۔دوران تحقیقات، نیب نے تسلیم کیا کہ وزارت قانون کے افسران کی جانب سے قانونی رائے جاری نہیں کی جاسکی جس کے باعث قومی خزانے کو بہت نقصان پہنچا جو کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔اس سے قبل خواجہ آصف کی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے سابق جسٹس رحمت حسین جعفری پر مشتمل ایک رکنی کمیشن 2013 میں تشکیل دیا تھا۔نندی پور توانائی منصوبے پر جسٹس رحمت حسین جعفری کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزارت قانون کی جانب سے ضروری اجازت نامہ جاری کرنے اور منصوبے کے کاغذات تیار کرنے میں تاخیر کے باعث قومی خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان پہنچا ٗخیال رہے کہ نندی پور اور چیچوکی ملیاں میں 950 میگا واٹ پاور جنریشن منصوبہ لگایا گیا تھا۔94 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں منصوبے کے آغاز میں تاخیر کی تمام تر ذمہ داری وزارت قانون کے ایگزیکٹو حکام پر ڈالی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ وزارت قانون نے وزارت خزانہ کو ٹھیکیداروں سے متعلق کلیئرنس جاری نہیں کی جس کے باعث تاخیر ہوئی ٗبعدازاں اس وقت کے وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں بیان دیا تھا کہ انہیں سیاسی حریف کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا تھا اور ان کے خلاف میڈیا ٹرائل جاری تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…